وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ ہمارا مستقبل وہ 10 ڈیمز ہیں جو ہماری حکومت بنارہی ہے۔
سینیٹ اجلاس میں مراد سعید کی تقریر کے دوران پیپلز پارٹی کے ارکان نے احتجاج کیا۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے مراد سعید نے دعویٰ کیا کہ فیک اکاؤنٹس کی مشترکہ تحقیقات میں آصف زرداری اور سید مراد علی شاہ کا نام آیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان ہمیں اندھیروں سے نکال کر مستقبل کی طرف لے کر جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدہ میں ہمیں باندھ دیا گیا ہے، اب 30 سال تک ان معاہدوں سے نہیں نکل سکتے۔
مراد سعید نے مزید کہا کہ میں پوچھتا ہوں کہ کیا ضرورت تھی ان بجلی کے مہنگے معاہدوں کی؟
اُن کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس 464 ارب سرکلرڈیٹ تھا، رواں سال اسے 260 ارب تک لے کر آئے ہیں، سرکلر ڈیٹ یہ کمی لے کر آنا عمران خان کی کارکردگی ہے۔
وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ ہمارا مستقبل وہ دس ڈیمز ہیں جو ہماری حکومت بنارہی ہے۔