• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طارق فضل چوہدری کا قادر مندوخیل کی گفتگو پر جواب

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طارق فضل چوہدری نے قادر مندو خیل کی گفتگو کا جواب دے دیا۔

جیونیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں قادر مندوخیل، طارق فضل چوہدری اور پی ٹی آئی کی رہنما عندلیب عباس نے شرکت کی۔

طارق فضل چوہدری نے پی پی رہنما کی باتوں کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ قادرخان مندوخیل نئے نئے آئے ہیں اس لیے ایسی گفتگو کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قادر مندوخیل کی کسی بات کا جواب نہیں بنتا، پتا نہیں کس ایجنڈے پر ہیں۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ہم سے جہانگیر ترین گروپ نے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔

اُن کا کہنا تھاکہ اپوزیشن کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے، ثابت کچھ نہیں کرسکے۔

طارق فضل چوہدری نے یہ بھی کہا کہ ہم نے کوئی این آر او نہیں مانگا، یہ عوام کی لڑائی ہے اور وہی فتح یاب ہوں گے۔

عندلیب عباس نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو سمجھ نہیں آرہی ان کے دعوے تھے دسمبر تک حکومت چلی جائے گی۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہاکہ ان کا کہنا تھاکہ مہنگائی مارچ کریں گے، آج تک اپوزیشن نے وہ نہیں کیا۔

عندلیب عباس نے یہ بھی کہا کہ علی ظفر نے واضح کہا تھا کہ میرا کام یہ دیکھنا ہے کہ اعتراضات میں سچائی ہے یا نہیں۔

تازہ ترین