پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام بدترین غربت کے دور سے گزر رہے ہیں، مسائل کو بھرپور اجاگر کیا جائے۔
شہباز شریف سے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی جس میں پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف حمزہ شہباز بھی موجود تھے۔
اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوامی مشکلات کی ترجمانی اور ان کے حقوق کا تحفظ ہمارا فرض ہے۔
لیگی صدر کا کہنا تھا کہ پارٹی ارکان عوام دشمن بجٹ روکنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
شہباز شریف نے کہا کہ عوام بدترین غربت کے دور سے گزر رہے ہیں، مسائل کو بھرپور اجاگر کیا جائے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ اشیائے ضروریہ کی اصل قیمت عوام کو اچھی طرح معلوم ہے، معاشی اعداد و شمار کے حکومتی ہیر پھیر سے عوام کو دھوکا نہیں دیا جا سکتا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک مسائل کی دلدل میں دھنستا جارہا ہے، حکمرانوں کو کوئی فکر نہیں۔