• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب، آندھی، طوفانی بارش، چھتیں دیواریں گرنے سے اوکاڑہ کے خاندان کے 8 افراد سمیت 15 جاں بحق

پنجاب، آندھی، طوفانی بارش، چھتیں دیواریں گرنے سے اوکاڑہ کے خاندان کے 8 افراد سمیت 15 جاں بحق 


لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور سمیت کئی شہروں میں پیر کے روزشدید آندھی آئی اورطوفانی بارش ہوئی ۔ بگرمی کی شدت کم ہونےسے موسم خوشگوار ہو گیا ۔راولپنڈی میں بارش کیساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔لاہور میں 200سے زائد فیڈر ٹرپ کرنے سے بیشتر علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ اوکاڑہ،حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، تتہ پانی میں شدید آندھی، موسلادھار بارش کے باعث چھتیں، دیواریں ، درخت ، آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں15افراد جاں بحق ،13زخمی ہوگئے۔اوکاڑہ میں مکان کی چھت گرنے سےایک ہی خاندان کی4خواتین اور4بچوں سمیت12افراد جاں بحق جبکہ مرد،خواتین اور بچوں سمیت 7افرادزخمی ہوئے۔

تازہ ترین