راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)راولپنڈی پولیس نے آئندہ مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے مجوزہ منصوبے سینٹرل پولیس آفس لاہور بھجوادئیے۔ذرائع کے مطابق مالی سال 2021،2022کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے پنجاب پولیس سے بھی ترقیاتی سکیموں بارے تجاویزطلب کی گئی تھیں ۔جس پرآئی جی پولیس پنجاب کی ہدایت پرراولپنڈی پولیس نے تین سال سے التواء کاشکارسی پی اوآفس راولپنڈی کی زیرتعمیر عمارت ،راولپنڈی پولیس لائن میں ہسپتال کی بلڈنگ ،راولپنڈی پولیس لائن میں زیرزمین واٹراوراوورہیڈواٹرٹینکس کی تعمیر،ضلع میں تین نئے پولیس سٹیشنوں تھانہ گوجرخان صدر،تھانہ نیومری اورتھانہ پھگواڑی کی عمارتوں کی تعمیر اورپہلے سے قائم پانچ پولیس سٹیشنوں پیرودھائی ،ویسٹریج ،صادق آباد،چونترہ اورکلرسیداں کی عمارتوں کی تعمیرکے منصوبوں کوآئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام (اینول ڈویلپمنٹ پروگرام )میں شامل کرنے کی استدعاکی ہے ۔اس ضمن میں مجوزہ منصوبوں کی تفصیلات ان پراٹھنے والے اخراجات کاتخمینہ اوردیگرتمام تفصیلات سینٹرل پولیس آفس لاہوربھجوادی گئی ہیں ۔