سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 1 مریض جاں بحق ہو گیا جبکہ مزید 54 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔
محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق حیدر آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران 543 افراد کے ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 54 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔
حیدر آباد میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 10 فیصد تک پہنچ گئی ہے، اس وقت یہاں فعال کیسز کی تعداد 2 ہزار 197 ہے، جن میں سے 2 ہزار 172 مریض گھروں میں قرنطینہ میں ہیں۔
گزشتہ سال سے اب تک حیدر آباد میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 412 ہو گئی ہے۔
کورونا وائرس سے بچائو کے لیے حیدر آباد میں قائم ویکسی نیشن سینٹرز پر ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے، جس کے تحت مجموعی طور پر یہاں سوا لاکھ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔