وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔
ایک روزہ دورے کے لیے وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری بھی کوئٹہ پہنچے ہیں۔
کوئٹہ پہنچنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور چیف سیکریٹری مظہر نیاز رانا کی جانب سے وزیراعظم کا استقبال کیا گیا جبکہ گورنر بلوچستان امان اللّٰہ خان یاسین زئی وزیراعظم عمران خان کےاستقبال کے لیے ایئرپورٹ پر موجود نہیں تھے۔
دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں خطاب کریں گے۔
ایک روزہ دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان زیارت میں قائداعظم ریذیڈینسی کا دورہ بھی کریں گے۔