کراچی میں چیف سیکریٹری سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں صوبے کے سرکاری افسران کو رہائشی فلیٹس بناکر دینےکا فیصلہ کرلیا گیا۔
اجلاس میں طے پایا کہ اگلے بجٹ میں سیکریٹریز اور ڈپٹی سیکریٹریز کے فلیٹس بنانے کے لیے رقم مختص کی جائے گی۔
فیصلہ کیا گیا کہ باتھ آئی لینڈ میں سیکریٹریز کے لیے 20 فلیٹ بنائے جائیں گے جبکہ صدر میں 2 سے 10 منزلہ عمارت بنائی جائے گی۔
چیف سیکریٹری نے دوران اجلاس کہا کہ گلشن اقبال میں بھی افسران کےلیے فلیٹس بنائے جائیں، اسکیم مکمل ہونے سے افسران کی رہائش کا مسئلہ حل ہوگا ۔
انہوں نے دوران اجلاس اعلان کیا کہ لانڈھی میں موجود فلیٹس کی جلد ہی بیلٹنگ بھی کرائی جائے گی۔