کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
شہر قائد میں نہ گرمی کی لہر ہے، نہ سمندری ہوا کی بندش اور نہ ہی آندھی یا طوفان آیا ہوا ہے۔
اس کے باوجود کراچی والے بجلی کی بار بار بندش سے پریشان ہوگئے ہیں۔
شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کمپنی 2،2 گھنٹوں کےلیے بتی گل کررہی ہے۔
شہری اگر بجلی کی بندش پر شکایت کریں تو کبھی وقت تو میٹر کا اکاؤنٹ نمبر مانگتی ہے لیکن حل نہیں بتاتی۔
گلشن معمار میں شہری بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، احتجاج کیا، ٹریفک روکی اور ٹائر بھی نذر آتش کیا۔
دوسری طرف ملیر، پی آئی بی کالونی، اولڈ سٹی ایریا میں آج بھی بجلی کی طویل بندش کا سلسلہ جاری رہا۔
کے۔الیکٹرک حکام کے مطابق شہر میں بجلی کی فراہمی بلاتعطل جاری ہے، پیک ٹائم پر اکثر ٹرپنگ کی شکایات موصول ہوتی ہیں۔