آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کور ہیڈکوارٹرز کوئٹہ کا دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو سیکیورٹی کی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔
جنرل قمر باجوہ کو پاک افغان سرحد پر آہنی باڑ لگانے اور بارڈر مینجمنٹ پر بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس دوران آرمی چیف کو پاک ایران سرحد کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردوں کو امن و امان کی کوششیں سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔