• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ناجائز اور ناکام، 5 دن میں گرے یا 5 سال میں ہم جدوجہد کریں گے، فضل الرحمٰن


اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پی ٹی آئی حکومت کو ناجائز اور ناکام قرار دے دیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں فضل الرحمٰن نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کیا۔

انہوں نےکہا کہ موجودہ حکومت 5 دن میں گرے یا 5 سال میں، اپوزیشن اتحاد کی جدوجہد جاری رہے گی۔

فضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ اپوزیشن کا ہدف کل بھی وہی تھا اور آج بھی وہی ہے، سوات اور کراچی میں حکومت مخالف جلسے کریں گے۔

پی ڈی ایم سربراہ نے پیپلز پارٹی اور اے این پی کا نام لیے بغیر کہاکہ سفر میں کوئی سواری اترتی ہے، کوئی چڑھ جاتی ہے، سفر نہیں رکتا۔

اُن کا کہنا تھاکہ جو لوگ غلطی کر کے گاڑی سے اترے ہیں، انہیں اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔

مولانا فضل لرحمٰن نے یہ بھی کہاکہ الگ ہونے والے دوست پی ڈی ایم کی تنقید کا ہدف نہیں، ہمارا ہدف ناجائز اور ناکام حکومت ہے۔

انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کا نصب العین لے کر عوام کے پاس جارہے ہیں، سوات اور کراچی میں جلسہ ہوگا، عوام میدان میں آئیں گے۔

تازہ ترین