• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کا حکم نہیں تو لیز مکانات کیوں توڑ رہے ہیں، سندھ ہائیکورٹ

سپریم کورٹ کا حکم نہیں تو لیز مکانات کیوں توڑ رہے ہیں، سندھ ہائیکورٹ


کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے لیز مکانات مسمار کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کیخلاف آپریشن روکنے کے حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے سماعت اگست کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔منگل کو گجر نالہ اور اورنگی نالہ متاثرین کی آپریشن کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کا حکم نہیں تو لیز مکانات کیوں توڑ رہے ہیں۔کیا میڈیا رپورٹس پر نالوں کے اطراف لیز مکانات مسمار کیے؟۔سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ جب تک سپریم کورٹ سے وضاحت نہیں آجاتی، مکانات مسمار کرنے کا آپریشن نہ کیا جائے۔لیزمکانات انکروچمنٹ میں نہیں آتے تو کسی قسم کی توڑ پھوڑ نہیں ہوگی۔عدالت نے گجر اور اورنگی نالے پر آپریشن روکنے پر حکم امتناع برقرار رکھتے ہوئے کے ایم سی،کمشنر کراچی، سندھ حکومت اور دیگر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

تازہ ترین