اسلام آباد(پی پی آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کو بدترین داخلی صورتحال کی وجہ سے بھر پور دباؤ کا سامنا ہے‘ مودی حکومت کو مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنا پڑے گی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فلسطین کے حوالے سے “سیز فائر” کی صورت میں ابتدائی کامیابی ملی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری کامیاب خارجہ پالیسی کے باعث، دنیا پاکستان کو مسائل کے حل کا حصہ سمجھتی ہے۔ ہیومن رائٹس کونسل میں فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی تحقیقات کیلئے آزادانہ کمیشن کی قرارداد کی منظوری اہم کامیابی ہے۔