پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کہا ہے کہ سمیت پٹیل اور ڈیوڈ ویسا کی کمی محسوس کریں گے۔
جیونیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ راشد خان کی واپسی سے بولنگ اور بھی مضبوط ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ لاہور قلندرز ہر سال نیا ٹیلنٹ دیتا ہے، اس بار بھی ایسا ہوگا۔
سہیل اختر کا کہنا تھا کہ قلندرز کی ٹیم میں ڈیمانڈ پوری کرنیوالے کھلاڑی موجود ہیں۔
انھوں نے کہا کہ سمیت پٹیل اور ڈیوڈ ویسا کی کمی محسوس کریں گے، تاہم ان کے متبادل بھی اچھے کھلاڑی ہیں۔
کپتان لاہور قلندرز کا کہنا تھا کہ گرمی چیلنج ضرور ہے لیکن پروفیشنل پلیئرز کو فرق نہیں پڑنا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ قرنطینہ میں بھی پلیئرز خود کو فٹ رکھنے کی کوشش کررہے ہیں، فخر اور حفیظ تجربہ کار پلیئرز ہیں، امید ہے اچھا پُرفارم کریں گے۔