وزیر آبپاشی سندھ سہیل انور سیال نے سندھ کو پانی کی فراہمی سے متعلق ارسا کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔
حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ 91ء کے معاہدے پر تحفظات ہیں۔
انھوں نے کہا کہ سندھ میں پانی کا مسئلہ ہے، پی ٹی آئی کے لوگ پیپلز پارٹی کے خلاف سندھ میں احتجاج کر رہے ہیں۔
سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ احتجاج کرکے ویڈیوز بنانے والے خود واٹر ٹمپرنگ کر رہے ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ارسا کا سندھ کو پانی کی فراہمی کا بیان مضحکہ خیز ہے، سندھ میں پانی کوئی چوری نہیں کر رہا ہے۔