• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ کی مزید 14 کمیٹیوں کے سربراہوں کا انتخاب مکمل

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) دوسرے مرحلے میں سینٹ کی مزید 14 کمیٹیوں کے سربراہوں کا انتخاب مکمل کر لیا گیا ، علی ظفر قانون و انصاف،مشاہد حسین دفاع ، شیری رحمٰن خارجہ تعلقات اور فیصل جاوید اطلاعات و نشریات کمیٹیوں کے چیئرمین منتخب ہو گئے ۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی دفاع کے ممبران ہدایت اللہ اور مشتاق احمد نے کمیٹی کی چیئرمین شپ کیلئے مشاہد حسین سید کا نام تجویز کیا،سعدیہ عباسی اور پلوشہ نے شیری رحمٰن کا نام تجویز کیا، فیصل سبزواری قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کے چئیرمین منتخب ہوئے، سینیٹر انعام الدین شوقین اور شمیم آفریدی نے انکا نام تجویز کیا ، منظور احمد کاکڑ قائمہ کمیٹی برائے بیرون ملک پاکستانی اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ،رانا مقبول قائمہ کمیٹی کیبینیٹ سیکرٹریٹ، محمد عبدالقادر قائمہ کمیٹی پیٹرولیم،سیف اللہ ابڑو قائمہ کمیٹی توانائی ،تاج حیدر قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور ،فاروق ایچ نائیک کمیٹی برائے مجوزہ قانون سازی ،مشتاق احمد فنکشنل کمیٹی برائے ڈیوولوشن اورسینیٹرکامل علی آغا سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے گورنمنٹ اشورنسز کے متفقہ طور پر چئیرمین منتخب ہوئے-

تازہ ترین