• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کی غیرجانبداری سب جانتے ہیں، مخالفوں کو پھنسایا جاتا ہے، سپریم کورٹ

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے ضمانت بعد ازگرفتاری درخواست پر خورشیدشاہ کی بیگمات اور بیٹے کو جمعرات کوطلب کرتے ہوئے وزیرٹرانسپورٹ سندھ اویس قادرشاہ سمیت دیگر ملزمان کوبھی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت ہے جبکہ جسٹس سردارطارق نے کہا ہے کہ مخالفین کونیب کیسزمیں پھنسا دیا جاتا ہے نیب کی غیرجانبداری توسب جانتے ہیں، بدقسمتی سے حکومتوں کے بدلنے سے نیب کے روئیے میں بھی جھکاؤآتا ہے ،عام پٹواریوں کے مقدمات میں نیب اپیل کئے بغیررکتا نہیں،آج بھی اپنوں کے مقدمات اینٹی کرپشن کودیئے جاتے ہیں۔

بدھ کو سابق اپوزشن لیڈر سید خورشید شاہ کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پرسماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

دوران سماعت جسٹس سردار طارق کے استفسار پر نیب پراسیکیوٹرنے بتایاکہ کیس میں کل 144گواہ ہیں 7 گواہان کے بیانات قلمبند ہوچکے ہیں ،5 پرجرح مکمل ہوچکی ہے،جسٹس سردار طارق نے وکیل فاروق ایچ نائیک کی عدم حاضری پرناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ فاروق نائیک پیش نہ ہونے پر بی کیس چلائینگے نیب ایک روٹین میں یہ ریفرنس چلا رہا ہے ۔

تازہ ترین