مردان(نمائند ہ جنگ )ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے 5مئی کو ہونیوالے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے دوران امن عامہ کو برقرار رکھنے کیلئے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت 4اور 5مئی کو اسلحہ کی نمائش ، ریلیوں ، کالے شیشوں کے استعمال ، ہوائی فائرنگ ، پولنگ سٹیشنز کے اندر موبائل فون لیجانے ، خواتین کے پولنگ سٹیشنز میں مردوں اور غیر رجسٹرڈ ووٹروں کے داخلے ، پولنگ سٹیشنز کے 500میٹر کی حدود میں پولنگ کیمپس کے قیام اور افغان مہاجرین کو کیمپوں تک محدود رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ اس حکم کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیرات پاکستان کے تحت کاروائی کیجائیگی ۔