• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن ہر معاملے میں کنفیوژن کا شکار ہے، فواد چوہدری


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ہر معاملے میں کنفیوژن کا شکار ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ اپوزیشن کہتی ہے بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے، دوسری طرف بجٹ پر سیمینار ہو رہے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ، اپوزیشن کا پارلیمان میں آنا، آئینی ذمہ داریاں پوری کرنا خوش آئند ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ قابل عمل تجاویز پر ضرور غور کریں گے۔

تازہ ترین