اسلام آباد میں گزشتہ رات موسلادھار بارش اور تیز ہواؤں کے باعث ایئرپورٹ پر فلائنگ کلب کا تربیتی طیارہ الٹ گیا۔
تربیتی طیارہ رات کو طوفانی ہواؤں کے سامنے نہ ٹھہر سکا اور الٹ گیا۔
اطلاعات کے مطابق طیارہ الٹنے سے اس کے پروں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
خیبرپختونخوا پولیس کو صوبائی حکومت سے جدید اسلحہ اور آلات مل گئے۔
پاک فضائیہ کے طیاروں نے انڈونیشیا کے صدر کا طیارہ پاکستان کی حدود میں داخل ہوتے ہی حصار میں لے کر منفرد انداز میں خوش آمدید کیا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سی پی پی اے اور نیشنل گرڈ کمپنی کو 5 کروڑ روپے جرمانہ کر دیا۔ اسلام آباد سے نیپرا کے مطابق دونوں کمپنیوں پر ڈھائی ڈھائی کروڑ جرمانہ کیا گیا ہے۔
یہ غیر معمولی قدم اس وقت سامنے آیا جب مبینہ طور پر پولیس نے اسے کار چلانے کے دوران ہیلمٹ نہ پہننے پر 1,100 روپے کا چالان کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف اوورسیز نے فرانس میں پارٹی کے سینئر رہنما یاسر قدیر کو پی ٹی آئی یورپ کا ڈپٹی سیکریٹری نامزد کر دیا ہے۔
اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جمہوریت کے بارے میں سوچیں اور اچھا سوچیں، بانی پی ٹی آئی ایک بڑی جماعت کے لیڈر ہیں۔
واپڈا کے سمیع اللہ خان اور فائقہ ریاض پاکستان کے تیز ترین مرد اور خاتون ایتھلیٹ بن گئے۔
پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر علی ظفر نے کہا پی ٹی آئی نے یہی کہا ہے ہم بات چیت کرنا چاہتے ہیں اس کےلیے ماحول بنایا جائے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ نے کہا ہے کہ سوڈان کے کنڈر گارٹن اور اسپتال پر جمعرات کے حملوں میں 114 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
حادثے میں زندہ بچ جانیوالی بھوانا نے بتایا کہ نائٹ کلب میں سو سے زائد افراد رقص کر رہے تھے کہ اچانک ایک زور دار دھماکہ ہوا اور شعلے بلند ہونے لگے۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وزیر صحت سندھ عذرا فضل پیچوہو نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 2024 میں خسرہ کے 700 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔
وزارت تجارت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدی اسکیموں میں ترامیم کی تجاویز تیار کرلیں۔
نیب کی جانب سے منتقل ہونے والے کیسز میں محکمہ ریونیو، خصوصی تعلیم سے متعلق بھی ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت لاہور میں اجلاس ہوا۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب نے لاہور، راولپنڈی اور ملتان سمیت صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دیا۔
کمیٹی حادثے کی وجوہات، مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام سے متعلق تجاویز مرتب کرے گی، تحقیقاتی کمیٹی متعلقہ حکام سے معلومات حاصل کرے گی۔