پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر محمد علی خان کا کہنا ہے کہ بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کے نام پر قوم کا پیسہ خرچ کرنا بند ہونا چاہیے، ہم بھی عمران خان کے نام پر پروگرام شروع کرسکتے ہیں۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کی پارلیمنٹ نے منظوری دی تھی، اگر کوئی حکومت اچھا کام کرے تو ہم اس کی تعریف کریں گے۔