• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سوشل میڈیا پر ایک مور کی ویڈیو بڑے پیمانے پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ اپنے پروں کو پھیلا کر مورنی کو متاثر کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

اس حوالے سے بھارتی محکمہ جنگلات کے افسر سدھا رامن کا کہنا ہے کہ مور کی اس خوبصورت ادا کو اگر ہم ایک لفظ میں بیان کریں تو اسے میسمرائز یا مورنی کو مدھوش کرنے کی کوشش کہہ سکتے ہیں۔ 

واضح رہے کہ یہ ویڈیو ابتدائی طور پر تو ٹوئٹر ہینڈل آف سین ہل کنٹری سائیڈ سینٹر نے شیئر کیا تھا جوکہ برطانیہ کے ڈیویز میں واقع تعلیمی اور فلاحی کام کرنے والا امدادی ادارہ ہے۔

بعدازاں اس ویڈیو کو بھارتی محکمہ جنگلات کے افسر سدھا رامن نے شیئر کیا، سدھا رامن ٹوئٹر کا بہت زیادہ استعمال کرنے کے حوالے مشہور ہیں اور وہ اکثر ایسی ویڈیوز شیئر کرتے ہیں۔

تازہ ترین