• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپین یونین نے جاپان کو کورونا سفری پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیدیا

یورپین یونین نے جاپان کو یورپ میں سفر پر پابندیوں سے مستثنیٰ ممالک میں شامل کرلیا ہے۔ اس حوالے سے یورپین یونین کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یونین نے جاپان کو اس فہرست میں شامل کر لیا ہے جس کے شہریوں کو یورپین یونین میں ’غیر ضروری سفر‘ کی اصطلاح کے تحت روکا نہیں جائے گا۔

 اعلامیہ کے مطابق جاپانی شہری یورپ کے 27 ممالک میں بلاک روک ٹوک  آزادانہ طور پر سیاحتی سفر کر سکیں گے۔

اس طرح اس فہرست میں اب مجموعی طور پر 8 ممالک ہوگئے ہیں۔ ان ممالک میں آسٹریلیا، اسرائیل، جاپان ،نیوزی لینڈ، روانڈا، سنگا پور، جنوبی کوریا اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔ جبکہ چین کو مشروط اجازت ہے۔

اگر وہ یورپین شہریوں کو آنے کی اجازت دے گا تو اس کے شہریوں کو بھی یورپی یونین جانے کی اجازت مل جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق سفر کی سہولت کی یہ اجازت ان ممالک کیلئے ہے جہاں عالمی وبا اور کورونا وائرس سے نمٹنے کی صورتحال بہتر ہے۔

تازہ ترین