اسلام آباد میں شمس کالونی کے علاقے میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ وزیر داخلہ نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی۔
پولیس کے مطابق ایگل اسکواڈ نے موٹر سائیکل سواروں کو آئی جے پی روڈ پر روکنے کی کوشش کی۔
موٹر سائیکل سواروں کے نہ رکنے پر اہکاروں نے تعاقب کیا جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔
دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید نے آئی جی سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
وزیرداخلہ نے ہدایت کی ہے کہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعات پر انتہائی تشویش ہے۔