پیرس (جنگ نیوز ) عالمی نمبر ایک خاتون ٹینس پلیئر ایشلے بارٹی انجری کے سبب آسٹریلین اوپن چیمپئن شپ سے دستبردار ہوگئی ہیں۔وہ دوسرے رائونڈ میں پولینڈ کی مگڈا لینیٹ کے خلاف پہلا سیٹ ہارنے کے بعد ہپ انجری سے متاثر ہوئی اور کورٹ میں انہوں نے طبی امداد بھی لی۔ لیکن دوسرے سیٹ میں مقابلہ 2-2 ہونے کے بعد وہ کھیل جاری نہ رکھ سکیں۔