• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرنچ اوپن ٹینس: سویٹولینا، فیڈرر، جوکووچ کامیاب

پیرس (جنگ نیوز) یوکرین کی ایلینا سویٹولینا نے فرنچ اوپن ٹینس کے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی، انہوں نے امریکی حریف این لی کو اسٹریٹ سیٹس میں زیر کرلیا۔ امریکا کی صوفیا کینن نے ہم وطن ہیلی بیپٹسٹ کو ہراکر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔میزبان ملک کی کرسٹینا ملاڈینووچ کو ایسٹونیا کی اینیٹ کونٹا ویٹ نے ہرا کر ایونٹ سے باہر کردیا۔ مینز سنگلز میں سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر، عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ، روس کے ڈینل میدویدیف نے تیسرے رائونڈ میں رسائی حاصل کرلی۔ فرانس کے گیل مونفلز بھی ہار گئے۔

تازہ ترین