• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی کابینہ نے 56 کمپنیاں قانون کے مطابق بنائیں،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا ہائیکورٹ میں جواب

لاہور (نمائندہ جنگ،صباح نیوز)پنجاب حکومت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے صاف پانی سمیت دیگر 56کمپنیاں بنانے کے اقدام کی حمایت کر دی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ملک اختر جاوید نے اس حوالے سے باقاعدہ تحریری جواب لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروادیا جس میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کی کا بینہ نے 56کمپنیاں قانون کے مطابق بنائیں۔جمعرات کو لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے سعد رسول ایڈووکیٹ کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے بنائی گئی 56کمپنیوں کو کالعدم قراردینے کے لئے دائر درخواست پر سماعت کی۔

تازہ ترین