• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہتر ہوگا خورشید شاہ ہارڈ شپ کے پوائنٹ پر ہائیکورٹ سے رجوع کریں، سپریم کورٹ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) عدالت عظمیٰ میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں زیر حراست پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ اور دیگر ساتھی ملزمان کی مختلف درخواستوں کی سماعت کے دوران ہارڈشپ کے اصول کے تحت ضمانت کے حصول کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی سپریم کورٹ کی تجویز پر خورشید شاہ کے وکیل نے اپنے موکل کے ساتھ مشاورت کیلئے مہلت طلب کرلی۔جسٹس طارق مسعود نے دوران سماعت کہا کہ ہم نے ضمانت مسترد کی تو ان کیلئے کوئی راستہ نہیں بچے گا،جبکہ جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ فیصلوں میں تاخیر کے ذمہ دار ملزمان بھی ہیں۔ جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل تین رکنی بنچ نے جمعرات کے روز کیس کی سماعت کی تو ملزم خورشید شاہ کی جانب سے مخدوم علی خان ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ عدالت نے انہیں تجویز کیا کہ ہارڈ شپ کے اصول کی بنیاد پر ضمانت کے حصول لئے پہلے ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے۔ جسٹس سردار طارق مسعود نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بہتر ہوگا کہ آپ اپنے موکل کی ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے تازہ گرائونڈز پر رجوع کریں۔ اگر ہائی کورٹ سے ضمانت کی درخواست خارج ہوئی تو پھر سپریم کورٹ میرٹ سمیت تمام نکات پر کیس سنے گی۔

تازہ ترین