• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے انٹرنیشل ڈیبیو کرکٹ کو 50 سال مکمل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان کے انٹرنیشل ڈیبیو کرکٹ کو 50 سال مکمل ہوگئے ہیں۔

اس ضمن میں وزیراعظم عمران خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 50 سال پُرانی یادگار ویڈیو کلپ شیئر کی ہے جو اُن کے ڈیبیو ٹیسٹ میچ کی ویڈیو ہے۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو 3 جون 1971ء کی ہے، یہ ٹیسٹ میچ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا گیا تھا اور اسی میچ میں عمران خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کیا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران خان اپنے ڈیبیو میچ میں بڑے ہی شاندار انداز میں انگلش بلے باز کا کیچ پکڑتے ہیں۔

عمران خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کے ڈیبیو کرکٹ کو 50 سال مکمل ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ  عمران خان نے اپنے کیرئیر میں 88 ٹیسٹ میچز کھیلے، 3 ہزار 807 رنز بنائے اور 362 وکٹس لیں۔

اس کے ساتھ ہی عمران خان نے 175 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے، 3 ہزار 709 رنز بنائے اور 182 وکٹس لیں۔

دوسری جانب پاکستان ٹیم نے پہلی اور واحد بار سال 1992 میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے ایونٹ میں ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

اس وقت پاکستان ٹیم کی قیادت موجودہ وزیراعظم عمران خان ہی کر رہے تھے جہاں قومی ٹیم نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا تھا۔

تازہ ترین