پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ پبلک سروس کمیشن سولنگی پبلک سروس کمیشن ہے، کمیشن کی نوکریاں میرٹ پر نہیں۔
انہون نے کہا کہ ثابت ہوگیا پبلک سروس کے ادارے کو تباہ کیا گیا ہے، پانی کے بعد سندھ حکومت نوکریوں پر ڈاکہ ڈال رہی ہے۔
اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب بات کرنے کی کوشش کرتے ہیں اجلاس ختم کردیا جاتا ہے، سندھ کے پانی پر اسمبلی میں شور مچایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سندھ کے مسائل پر متحد ہے، سندھ کےعوام کو حق دلانا ہمارا فرض ہے، آج سندھ میں بنیادی سہولیات موجود نہیں۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ کے آبادگار احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر ہیں، پانی چوری کی وڈیو بنائی توایف آئی آر کاٹ دی گئی۔