• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیلنسکی نے کشیدگی کے بعد ٹرمپ سے دوبارہ ملاقات کے بارے میں کیا کہا؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی کو یقین ہے کہ یوکرین اور امریکا کے درمیان تعلقات کو اب بھی بچایا جا سکتا ہے۔

بلوم برگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ولودیمیر زیلنسکی نے اتوار کو لندن میں روس یوکرین جنگ کے حوالے سے اہم سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا کہ مجھے یقین ہے کہ امریکا کے ساتھ تعلقات کو اب بھی بچایا جا سکتا ہے لیکن اس طرح کے مذاکرات بند دروازوں کے پیچھے ہونے چاہئیں۔

اُنہوں نے اپنی بات کی غلط تشریح سے بچنے کے لیے انگریزی کے بجائے یوکرینی زبان میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ اصل مسائل کو حل کرنے کے لیے مجھے ملاقات کی دعوت دیتے ہیں تو میں برابری کی بنیاد پر دوبارہ ملاقات کے لیے تیار ہوں۔

یوکرینی صدر نے یہ بھی کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ وقت گزر جائے گا اور آگے مزید اہم چیزیں ہیں، اس لیے تعمیری گفتگو، حقیقی مسائل کے حل اور فیصلہ کن اقدامات کے لیے میں امریکا ضرور پہنچوں گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید