جنوبی اور شمالی کیرولائنا کے جنگلوں میں خطرناک آگ بھڑکنے کے بعد ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
جنوبی کیرولائنا کے گورنر ہنری میک ماسٹر نے خشک اور تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ کے مزید پھیلاؤ کے پیشِ نظر ایمرجنسی نافذ کی ہے۔
حکام نے ریاست میں آگ جلانے پر بھی پابندی لگا دی ہے جو غیر معینہ مدت تک برقرار رہے گی۔
واضح رہے کہ جنوبی کیرولائنا میں مرٹل بیچ کے قریب لگی جنگل کی آگ نے تقریباً 1,600 ایکڑ زمین جلا کر راکھ کر دی جس میں سے اب تک 30 فیصد حصّے پر قابو پایا جا چکا ہے اور اس حصّی کے متاثرہ رہائشیوں کو ان گھر واپس جانے کی اجازت بھی دے دی ہے۔
دوسری جانب، شمالی کیرولائنا میں بھی حکام نے آگ کے پھیلاؤ کی وجہ سے شہریوں کے انخلاء کے احکامات جاری کیے ہیں۔
واضح رہے کہ شمالی کیرولائنا میں اتوار کی شام تک آگ 500 ایکڑ سے زیادہ زمین کو اپنی لپیٹ میں لیا جس میں سے اب تک صرف 30 فیصد پر قابو پایا جا سکا ہے۔
اس حوالے سے امریکی محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ خشک اور تیز ہوائیں آگ کے پھیلاؤ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں اور ابھی مزید تباہی کا خدشہ برقرار ہے۔