لاہور میں لیسکو کی جانب سے میٹر بحران پر مکمل قابو پالیا گیا ہے۔
ترجمان لیسکو کے مطابق اب خراب ہونے والے میٹرز کی تبدیلی کے لیے بھی نئے میٹرز جاری کیے جائیں گے۔
ترجمان لیسکو نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں نئے کنکشنز کے لیے میٹرز جاری کیے گئے تھے۔
ترجمان لیسکو کے مطابق 28 فروری تک جمع کروائے گئے ڈیمانڈ نوٹسز اور خراب میٹرز کے لیے نئے میٹرز جاری کر دیے گئے ہیں۔