صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں آج سے 28 جولائی تک سرکاری محکموں میں تقرر و تبادلہ پر پابندی عائد کردی گئی۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا کہ سرکاری نمائندہ، رکن اسمبلی یا بلدیاتی نمائندہ پی پی 38 سیالکوٹ میں ترقیاتی منصوبوں کا اعلان نہیں کرسکتا۔
الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ یہ پابندیاں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری ہونے سے 28 جولائی تک لاگو رہیں گی۔