پیرس میں فرنچ اوپن ٹینس میں میچ فکسنگ کے الزام میں روس کی خاتون کھلاڑی کو گرفتار کر لیا گیا، یانا سیزیکووا کو جمعرات کو پیرس سے حراست میں لیا گیا۔
پروسیکیوٹر آفس کا کہنا ہے کہ یانا سیزیکووا نے پچھلے برس فرنچ اوپن ٹینس کے ڈبلز ایونٹ میں فکسنگ کی تھی۔ روسی کھلاڑی کو اپنی پارٹنر کے ہمراہ آسٹریلوی جوڑی سے شکست ہوئی۔
میچ 30 ستمبر کو کھیلا گیا تھا جس میں سیزیکووا اور اُن کی پارٹنر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
یانا سیزیکووا کو جمعرات کو ایونٹ کے پہلے میچ کے بعد حراست میں لیا گیا۔