• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی او آر وزیراعظم کو بھجوانے کیلئے خورشید شاہ کے رابطے

Khursheed Shah Contacts Political Parties To Send Tors To Pm
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ ٹی او آر وزیر اعظم کو بھجوانے کے لیے سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کر دیے۔

خورشید شاہ نے تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی ، قومی وطن پارٹی کے آفتاب شیر پاؤ،عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید احمد، مسلم لیگ ق کے چوہدری پرویز الٰہی اور بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے رہنما اسرار اللہ زہری کو فون کر کے ٹی او آر وزیر اعظم کو بھجوانے کے معاملے پر مشاورت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم سے مشاورت مکمل ہونے کے بعد خورشید شاہ وزیر اعظم کو باضابطہ طور پر اپوزیشن کے ٹی او آر اپنے خط کے ساتھ بھیجیں گے۔
تازہ ترین