پیرس (جنگ نیوز) فرنچ اوپن ٹینس چیمپئن شپ میں کورونا کے بعد میچ فکسنگ نے بھی سراٹھالیا۔ رپورٹس کے مطابق روس سے تعلق رکھنے والی یانا سزیکووا کو فکسنگ الزامات پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرنچ ٹینس حکام نے گذشتہ برس ستمبر میں خواتین ڈبلز ایونٹ میں میچ فکسنگ کی تحقیقات شروع کی تھیں۔ اس مقابلے میں یانا اور میڈیسن برنگل نے رومانیہ کی آندریا میٹو اور پیٹریشیا میری کی جوڑی سے مقابلہ کیا تھا۔