• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنجیو کمار نے فلم ’نیا دن نئی رات‘ میں نو مختلف کردار ادا کیے

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) فلم نیا دن نئی رات کیلئے دلیپ کمار کے انکار کے بعد ہدایت کار اے بھیم سنگھ نے سنجیو کمار کو فلم کی پیشکش کی تو انہوں نے اسے اپنے لیے اعزاز سمجھا کہ ان کی سفارش کسی اور نہیں بلکہ شہنشاہ جذبات دلیپ کمار نے کی۔انہوں نے فیصلہ کرلیا کہ اب انہیں بھرپور یکسوئی کے ساتھ اس کردار کے تقاضوں پر پورا اترنا ہے۔سنجیو کمار کی ہیروئن کے طور پر جیا بہادری کا انتخاب کیا گیا۔ہدایتکار بھیم سنگھ نے سنجیو کمارکوبتایا کہ انہیں فلم ’نیا دن نئی رات‘ میں ایک، دو نہیں بلکہ نو مختلف کردار ادا کرنے ہیں اور سارے کے سارے متنوع اور انفرادیت سے بھرے ہیں۔ہدایت کار نے بتایا کہ چونکہ دلیپ کمار ان دنوں ’بیراگ‘ میں تین کردار ادا کر رہے ہیں اور وہ نہیں چاہتے کہ ایک کے بعد ایک جیسی فلم میں آئیں۔سنجیو کمار نے سنجیدگی کے ساتھ ’نیا دن نئی رات‘ کی تیاری شروع کردی۔کہیں انہیں عمر رسیدہ شخص بننا تھا تو کہیں ڈاکو، کہیں سوامی، کہیں شکاری، کہیں مے نوش، کہیں کوڑھ کا مریض تو کہیں اسٹیج فنکار، غرض ہر کردار ایک دوسرے کے مخالف تھا۔سنجیو کمار کی ’نیا دن نئی رات‘ کی کہانی گھومتی ہے سشما نامی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جس کے گھر والے اس کی مرضی کی بجائے اپنی پسند سے اس کی شادی کرنا چاہتے ہیں، جس پر وہ گھر سے فرار ہوجاتی ہے۔اس انجانے سفر کے دوران اس کا مختلف افراد سے پالا پڑتا ہے، اور ہر مختصر سی ڈرامائی صورتحال میں سنجیو کمار مختلف کرداروں کے ساتھ سشما کے مقابل ہوتے ہیں۔فلم کی ہیروئن جب واپس گھر لوٹتی ہے تو اُسے بتایا جاتا ہے کہ اُس کی شادی اس کے بوائے فرینڈ سے ہونے جا رہی ہے۔

تازہ ترین