• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر الیکشن‘وزارت خزانہ کا فوری فنڈ دینے سے انکار

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزارت خزانہ نے آزاد کشمیر حکومت کو فوری طور پر انتخابات کیلئے فنڈز فراہم کرنے سے انکار کردیا۔ٹی وی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا ہےکہ آزاد کشمیر حکومت نے انتخابات کیلئے وفاقی حکومت سے فنڈز کا مطالبہ کیا اور ساڑھے 7 ارب روپے اضافی گرانٹ کی درخواست کی۔ذرائع نے بتایا کہ اضافی فنڈز الیکشن 2021 اور فوڈ سبسڈی کیلئے مانگے گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ وزارت خزانہ کی جانب سے فی الحال صرف فوڈ سبسڈی کیلئے ڈیڑھ ارب روپے اضافی گرانٹ دی جائے گی۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق باقی 6 ارب روپے فوری طور پر فراہم نہیں کرسکتے۔ذرائع نے بتایا کہ آزاد کشمیر حکومت نے رواں مالی سال کیلئے اضافی گرانٹ کا مطالبہ کیا جبکہ حکومت پاکستان آزاد کشمیرکو جاری اخراجات کیلئے گرانٹ فراہم کرتی آرہی ہے۔

تازہ ترین