• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ: خاتون کا بہادری کا مظاہرہ، 2 ڈاکوؤں کو پکڑ لیا

گوجرانوالہ میں ایک خاتون نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 ڈاکوؤں کو پکڑلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوشہرو ورکاں میں خاتون احساس کفالت پروگرام سے ملنے والی رقم گھر لے جارہی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پرس چھیننے کی کوشش کی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون نے ملزمان کو دبوچ لیا اور عین اسی وقت قریب ہی موجود ٹریفک پولیس اہلکار بھی اس کی مدد کو پہنچ گیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین