اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بچپن کی بہت سی یادیں ہیں، بھائیوں کیساتھ کرکٹ کھیلا کرتا تھا، آبائی شہر کی طرف سے پی ایس ایل کھیل رہا ہوں یہ سوچا نہیں تھا۔
عثمان خواجہ نے آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سوچا نہیں تھا کہ میں پی ایس ایل کھیلوں گا۔
عثمان خواجہ نے کہا کہ آسٹریلیا میں دوبارہ کانٹریکٹ کیلئے میری پرفارمنس کو دیکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک اور انٹر نیشنل میچز کی وجہ سے پی ایس ایل کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔
عثمان خواجہ نے مزید کہا کہ کھلاڑی اب قرنطینہ کے عادی ہوگئے ہیں، شروع میں مشکل تھا۔