• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مئی میں سیمنٹ کی فروخت دُگنی ہوگئی، اعداد و شمار سامنے آگئے

رواں سال کے ماہِ مئی میں سیمنٹ کی فروخت دُگنی ہوئی ہے، اس حوالے سے اعداد و شمار سامنے آگئے۔

آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) نے ماہ مئی کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔

اے پی سی ایم اے کے مطابق مئی 2021ء میں سمینٹ کی فروخت تقریباً 50 فیصد اضافے سے 39 اعشاریہ 47 لاکھ ٹن رہی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں سیمنٹ کی فروخت مجموعی طور پر 20 فیصد بڑھی، جو اب 5 اعشاریہ 22 کروڑ ٹن ہے۔

اے پی سی ایم اے کے مطابق گزشتہ 11 ماہ کے دوران سیمنٹ کی مقامی کھپت 4 اعشاریہ 34 کروڑ ٹن رہی۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا مئی کے دورانیے میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 24 فیصد اضافے کے بعد 87 لاکھ ٹن رہی۔

ترجمان سیمنٹ مینو فیکچررز نے بجٹ سے پہلے مطالبہ کیا کہ سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کی جائے، سیمنٹ پر ڈیوٹیز اور محصولات کم کئے جائیں۔

تازہ ترین