• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی مزید مصنوعات جغرافیائی انڈیکشن فہرست میں شامل

وزیراعظم عمران خان کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے پاکستان کی مزید مصنوعات جغرافیائی انڈیکشن کی فہرست میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔

مشیر تجارت نے اس حوالے سے کہاکہ جغرافیائی انڈیکشن فہرست میں 10 زرعی و غیر زرعی مصنوعات شامل کرنے کی منظوری دی ہے۔

عبدالرزاق داود نے مزید کہا کہ چونسا، سندھڑی آم، کینو، ہنزہ روبی کو جغرافیائی انڈیکشن میں شامل کرنے کی منظوری دی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سوات زمرد ،کشمیری ٹورملین، اسکردو پکھراج، ایکواماراٹن کو جغرافیائی انڈیکشن فہرست کا حصہ بنالیا گیا ہے۔

وزیراعظم کے مشیر تجارت نے کہا کہ جغرافیائی انڈیکشن پاکستانی مصنوعات کو پریمیئم قیمت دلائے گا، اس سے مقامی اور بین الاقومی تجارت میں اضافہ ہو گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ جغرافیائی انڈیکشن سے پاکستانی برانڈ کو تقویت ملے گی، ’میک ان پاکستان‘ مصنوعات کی برآمدات میں برانڈنگ ہو گی۔

تازہ ترین