• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میران شاہ میں پہلے پاسپورٹ آفس کا افتتاح، مقامی افراد بھرتی ہونگے، شیخ رشید

میران شاہ ( آن لائن ) میران شاہ میں پہلے پاسپورٹ آفس کا افتتاح، وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مقامی افراد بھرتی ہونگے،افواج پاکستان سے ملکر علاقے میں پائیدار امن اور ترقی میں کردار ادا کرنے پر عمائدین کا شکر گزار ہو ں۔

قبائلی عوام نے پاک افواج کے شانہ بشانہ جانوں کی قربانیاں دے کر پاکستان کو بچایا ہے افواج پاکستان سے ملکر علاقے میں پائیدار امن اور ترقی میں کردار ادا کرنے پر عمائدین کا شکر گزار ہو ں۔

وزیر ستان کے سماجی خدوخال بہت منفرد ہیں علاقائی قوانین کو مضبوط کرنے کی کوشش کرینگے وزیر قانون سے علاقائی رسم ورواج کے مطابق قوانین بنانے کے لئے بات کرونگا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میران شاہ میں قبائلی عمائدین اور معززین سے ملاقات کی ،ملاقات میں قبائیلی عمائدین نے وزیر داخلہ کو شمالی وزیرستان کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیاوزارت داخلہ سے متعلق پاسپورٹ اور نادرا رجسٹریشن کے حوالے سے اپنے مطالبات اور گذارشات پیش کیں ۔

شمالی وزیرستان اور میران شاہ آمد پر عمائدین نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو خوش آمدید کہا وزیر داخلہ کو روایتی علاقائی پگڑی پیش کی اور وزیر داخلہ کا شمالی وزیرستان میں پاسپورٹ کا دفتر کھولنے ہر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شمالی وزیرستان میں پاسپورٹ دفتر کا افتتاح کردیا ہے پاسپورٹ اور نادرا کے دفاتر میں مقامی سٹاف کو بھرتی کیا جائیگا۔

تازہ ترین