• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا خصوصی انٹرویوآج ”جرگہ“ میں نشر ہوگا


کراچی (جنگ نیوز) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کا خصوصی انٹرویو اتوار کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں نشر کیا جائے گا۔ جماعت اسلامی جہاد، افغانستان، کشمیر اورافغان طالبان کی حامی کیوں ہے۔ پاکستان میں انتخابات پر یقین رکھنے والی جماعت اسلامی افغانستان میں انتخابات کیوں نہیں چاہتی۔ ماضی میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی سے اتحاد کرنے والی جماعت اسلامی اب دونوں جماعتوں سے متنفر کیوں ہوگئی۔ کیا جماعت اسلامی حکومت کے خلاف فیصلہ کن تحریک کا فیصلہ کر چکی ہے؟۔ اِن تمام موضوعات پر شو کے دوران جماعت اسلامی کے امیر سے اہم گفتگو ہوگی۔ سینئر صحافی اور تجزیہ کار سلیم صافی کی میزبانی میں سراج الحق کا اہم انٹرویو رات 10بجکر5منٹ پر نشر کیا جائے گا۔

تازہ ترین