کوئٹہ (خ ن)صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ عبدالفتح بھنگراور کمشنر کوئٹہ ڈویژن اسفندیار کاکڑ کی ہدایت پر قومی شاہراہوں پر تیز رفتاری اور حادثات کی روک تھام کے لئے حکام متحرک ہوگئےاس سلسلے میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ نے کوئٹہ کراچی روٹ کی کوچز میں ٹریکنگ سسٹم کی تنصیب اور چیکنگ کے کام کا آغاز کردیا ۔اس موقع پر انہوں نے جبل نور ،ہزار گنجی اور لک پاس پر34کوچز میں ٹریکنگ سسٹم انسٹال کیا جبکہ دیگر کو ہدایت جاری کی گئی۔ سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ نے اس موقع پر کہا کہ کوچز میں ٹریکنگ سسٹم کی تنصیب کے بعد قومی شاہراہوں پر حادثات میں واضح کمی آئی اور تیز رفتاری کرنے والوں کے خلاف بروقت کارروائی ممکن ہوگی۔ انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جن کوچز میں ابھی تک ٹریکنگ سسٹم نصب نہیں ہوا وہ اپنی گاڑیوں میں ایک ہفتے کے اندر سسٹم انسٹال کرائیںوگرنہ ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔یہ اقدامات قومی شاہراہوں پر آئے روز ٹریفک حادثات کی روک تھام اور مسافروں کی جانوں کے تحفظ کے لئے اٹھائے گئے ہیں۔ٹریکنگ سسٹم کے حوالے سے کارروائی میں آر ٹی اے ، ایف سی ،لیویزاور ٹریکنگ کمپنی کے عملے نے حصہ لیا۔