• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: مشکوک شخص کا فلمی انداز میں فرار، مقدمہ درج

لاہور میں کینال روڈ پر قیمتی لگژری گاڑی میں مشکوک شخص کا فرار، موٹر سائیکل کو ٹکر اور گاڑی کو آگ لگنے کا فلمی طرز کا واقعہ نیا رُخ اختیار کر گیا۔

سارا واقعہ مال روڈ پر ایک ہوٹل میں کمرہ لینے سے شروع ہوا، پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کے خلاف اقدامِ قتل اور اغواء سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

گزشتہ روز کینال روڈ پر ایک قیمتی گاڑی کو آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا، اس واقعے کی مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

پولیس کے مطابق حمزہ جاوید نامی گاڑی کے مالک نے مال روڈ پر واقع ہوٹل میں کمرہ لینے کے لیے خود کو سیکیورٹی ادارے کا آفیسر بتایا تھا۔

ہوٹل والوں نے مشکوک سمجھ کر پولیس کو اطلاع دی، پولیس حمزہ جاوید کو جھوٹ بولنے پر تھانے لے جا رہی تھی کہ اس نے گاڑی بھگا دی۔

ملزم نے گاڑی میں ساتھ جانے والے ہیڈ کانسٹیبل منور خان کو جان سے مارنےکی دھمکی دی، ملزم گاڑی بھگاتا ہوا کینال روڈ پر چلا گیا، جب گاڑی مسلم ٹاؤن پہنچی تو ملزم نے خود گاڑی دیوار سے ٹکرا دی۔

ملزم حمزہ جاوید نے کانسٹیبل منور کو دھکا دے کر گاڑی کے نیچے دے دیا اور گاڑی پولیس کی موٹر سائیکل پر چڑھا دی۔

ملزم نیچے پھنسی موٹر سائیکل سمیت گاڑی بھگاتا رہا، موٹر سائیکل کی رگڑ سے پیدا ہونےوالی چنگاڑی سے گاڑی کو آگ لگ گئی اور وہ جل کر تباہ ہو گئی۔

پولیس نے ہیڈ کانسٹیبل منور خان کی مدعیت میں تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

درج کیئ گئے مقدمے میں اقدامِ قتل اور اغواء سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

تازہ ترین