وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں وہ حیثیت ہے جو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں ذوالفقار علی بھٹو کی ہے۔
ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انسان ایک دوسرے سے چیزیں پوشیدہ رکھتے ہیں لیکن اللّٰہ سے نہیں، اللّٰہ کی رحمت کے بعد عمران خان کے اعتماد اور عوام نے مجھے اس مقام پر پہنچایا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سیاست سے میں نے جو لینا تھا وہ لے لیا، یاست اپنے لیے نہیں کسی بڑے مقصد کو پانے کے لیے کرتا ہوں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ عمران خان نے محسوس کیا لوگ مافیا کی لوٹ کھسوٹ سے تنگ ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے حوصلہ نہیں ہارا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فقیر ہونے کے ناطے پیش گوئی کر رہا ہوں کہ 2023 کا اونٹ بھی اسی کروٹ بیٹھے گا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے بھی سیاست کا آغاز شکست سے کیا، ضلع کونسل کا الیکشن لڑا اور ہار گیا، عمران خان کہتے ہیں سب کچھ دینے کے لیے تیار ہیں لیکن این آر او نہیں۔
شاہ محمود نے کہا کہ پیپلز پارٹی چھوڑی تو آصف علی زرداری نے پیغام بھجوایا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں ٹو پارٹی سسٹم اگر کسی نے توڑا تو وہ عمران خان ہیں، ہم بھی انتخابی اصطلاحات چاہتے ہیں۔