• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر ایئرپورٹ کے قریب سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سکھر ایئرپورٹ کے قریب سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار کرلیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سکھر ایئرپورٹ کے قریب کارروائی میں کالعدم تنظیم کا دہشت گرد اسلحے سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اہم دہشت گرد کارروائیوں کا اعتراف کیا ہے۔

تازہ ترین