• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: گوردوارہ ڈیرہ صاحب پر سکھ برادری کا بھارت کیخلاف احتجاج

لاہور کے علاقے گوردوارہ ڈیرہ صاحب پر سکھ برادری  نے  بھارت کے خلاف احتجاج کیا۔

سکھ رہنما کا کہنا تھا کہ 6 جون 1984 میں بھارتی فوج نے گولڈن ٹیمپل پر نہتے لوگوں کا قتل عام کیا تھا۔

 مظاہرین نے کہا کہ 6 جون 1984 کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں، سکھوں کا قتل کبھی نہیں بھول سکتے۔

مظاہرین نے کہا کہ 37 سال بعد بھی سکھوں کو انصاف نہیں ملا، اسی واقعہ کی یاد میں دکھ کا اظہار کر رہے ہیں۔

سکھ مظاہرین نے کہا کہ کشمیر میں مسلمانوں پر بھی بھارتی فوج ظلم کر رہی ہے، اقوام متحدہ کہاں ہے۔

تازہ ترین